گنے کی فصل تیار، وزیر اعلی سندھ کے احکامات کے باجود سندھ بھر میں کرشنگ سیزن کا آغاز نہیں کیا گیا یہ بات سندھ آباد گار ایسوسی ایشن کہ چیئرمین ذولفقار یوسفانی کا کہنا تھا کہ اس وقت گندم کی بوائی کا بہترین سیزن شروع ہوچکا ہے تاہم گنے کی کرشنگ مکمل طور پر شروع نہ ہونے کہ وجہ سے گندم کی بوائی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شوگر ملوں نے تمام تر ذمہ داری داری حکومت پر عائد کر دی کہ وہ شوگر ملوں کی اسٹاک چینی کو خرید ے گی تب ہی شوگر مل اس قابل ہونگے کہ وہ کرشنگ کا آغازکریں ۔ شوگر ملز مالکان کے مطابق ان کے پاس اس وقت فنڈز نہیں کہ وہ شوگر ملوں کو چلا سکیں۔