گوجرانوالہ : جمعة المبارک کو ایک عظیم الشان مشعل بردار جلوس کا انعقاد
Posted on January 22, 2012 By Geo Urdu گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : حضور کی آمد سے پورے عالم سے اندھیرا چھٹ گیا آپ کی تشریف آوری سے گمرا ہ انسانیت راہ راست پر آگئی اور دنیا میں جہاں جہالت نے ڈیرا ڈالا ہوا تھا وہاں لوگ ہدایت کے نور سے مالا مال ہوگئے ہمیں چاہئے کہ ہم آقا دوجہاں کی آمد کی خوشی منائیں ۔ اسی سلسلے میں عالمی ادارہ تنظیم الاسلام اس سال بھی 27جنوری بروز جمعة المبارک کو ایک عظیم الشان مشعل بردار جلوس کا انعقاد کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمدمجددی نے درگاہ حضرت ابوالبیان ماڈل ٹائون میں جلوس کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ کے تمام حلقہ جات اس جلوس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور اپنے آقا کی آمد کی خوشی کا عملی اظہار کریں گے ۔ اجلاس میںعلامہ بشارت علی مجددی (حلقہ قاضی کوٹ)، علامہ شہزاد مجددی (حلقہ دھونکل) ، علامہ اشفاق مجددی (حلقہ چک ریحان) ، علامہ نوید اقبال مجددی ، علامہ مفتی تنویر حسین مجددی ( حلقہ ارسال کالونی) کے علاوہ تنظیم الاسلام علماء کونسل کے ممبران اور اراکین ادارہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔