گوجرانوالہ : طوفان بادو باراں کے دوران177 بریک ڈائونز اور615 شکایات کو مختصر ترین وقت میں درست کیا گیا
Posted on February 7, 2013 By Zain Webmaster گوجرانوالہ
گوجرانوالہ(محمد بلال احمد بٹ)گزشتہ روز طوفانِ بادوباراں کے دوران گیپکو کے 114ریپڈ ریسپانس سنٹروں اور موبائل یونٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریجن بھر سے موصول ہونے والی615 شکایات اور177 بریک ڈائونز کو مختصر ترین ریسپانس ٹائم میں درست کر کے صارفین کو اطمینان بخش سروس فراہم کی۔
اس دوران موصول ہونے والی سٹی سرکل کی88 شکایات ، کینٹ سرکل کی 110 ، سیالکوٹ سرکل کی 170 اور گجرات سرکل کی247 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ انتہائی کوششوں کے باوجود طوفانِ بادو باراں کے باعث بجلی کے نظام میں خلل کی وجہ سے معزز صارفین کو پہچنے والی تکلیف کیلئے گیپکو معذرت خواہ ہے۔