گوجرانوالہ میں کار پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

Gujranwala Firing

Gujranwala Firing

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

ورپال چٹھہ کا رہائشی ملک احمد اپنے بھائی نذیر ، بھتیجے اکرم اور ڈرائیور قیوم کے ساتھ گوندلہ والا سے واپس جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے کار میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دی ہیں۔