گوجرانوالہ : کڑوروں روپے کی جعلی ادویات برآمد، ملزمان فرار

medicine

medicine

گوجرانوالہ : (جیو ڈیسک)گوجرانوالہ میں ای ڈی او ہیلتھ نے میڈیسن کے ایک گودام پر چھاپہ مار کر انڈین پاکستانی دوا ساز کمپنیوں کی زندگی بچانے والی کڑوروں روپے کی جعلی ادویات برآمد ملزمان فرار گودام کو سیل کردیا۔صوبائی سیکرٹری ہیلتھ کی ہدایت پر ای ڈی او ہیلتھ نے گرجاکھ کے علاقہ طالب پورہ میں دو منزلہ مکان پر چھاپہ مارا تو جان بچانے والی کڑوروں کی ادویات جن میں کینسر ،شوگر،دل کے امراض کی ادویات شامل ہیں ان کی پیکنگ کی جاتی تھی انتظامیہ نے جعلی ادویات کو قبضہ میں لے کر گودام کو سیل کردیا جبکہ ملزم محمد وسیم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

اہل علاقہ کے مطابق ملزم تین سال سے یہ ادویات گوجرانوالہ اور دوسرے شہروں کو سپلائی کررہا تھا ای ڈی او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ہسپتال یا محکمہ ہیلتھ کا عملہ اس میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔