گوجرانوالہ کی حبریں 23.01.2013

حکمران اتحادی ٹولہ اپنی ناقص پالیسیوں اور کارکردگی کی وجہ سے عوامی تائید کھو چکا ہے:عمران خالد بٹ

گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے راہنما صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عمران خالد بٹ نے کہا ہے کہ حکمران اتحادی ٹولہ اپنی ناقص پالیسیوں اور کارکردگی کی وجہ سے عوامی تائید کھو چکا ہے اس لیے عام انتخابات کا وقت پر ہونا ملکی استحکام اور بقاء کیلئے ضروری ہے اس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا عمل ملک وقوم کے مفاد میں ہے لیکن عام انتخابات میںتاخیر کسی صورت برداشت نہیں کرینگے الیکشن
کمیشن غیر جانبدار اس پر کوئی شخص انگلی نہیں اٹھا سکتا عوام موجودہ حکمران اتحادی ٹولہ سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں ایماندار اور اہل نمائندے صرف جمہوری عمل کے ذریعے سے ہی چنے جاسکتے ہیں ملک اب کسی قسم کے تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔وقت کا تقاضہ ہے کہ عام انتخابات وقت مقررہ پر ہوں تاکہ جلد از جلد اہل منتخب عوامی نمائندے ملکی بھاگ دوڑ سنبھال سکیںاور عوام کے دکھوں کامداوا ہو سکے عوام کو لوڈ شیڈنگ مہنگائی ‘بیروزگاری دہشتگردی اور دیگر بحرانوں سے نجات مل سکے اور ایک بار پھر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عاشقان رسول اپنے اتحاد سے انتہا پسند دہشت گردوں کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں
گے:مولانا محمد اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ عاشقان رسول اپنے اتحاد سے انتہا پسند دہشت گردوں کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے،جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں تیاریاں مکمل ہو گئیں ہیں،مساجد و مدارس،گلیوں،محلوں ،بازاروں اور جلوس مبارک کے راستوں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا،سابقہ روایات کے مطابق میلاد مصطفےٰ کا مرکزی جلوس مبارک کل بارہ ربیع الاوّل بروز جمعتہ المبارک صبح9بجے شیرانوالہ باغ سے نکالا جائیگا،جس میں شمع رسالت کے پروانے بھرپور شرکت کریں گے جس کی قیادت امیر جماعت رضائے مصطفےٰ پر مفتی ابو دائود محمد صادق قادری اور مولانا پیر ابو طاہر عبدالعزیز چشتی کریں گے،جلوس مبارک اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا چوک میلاد مصطفےٰ گھنٹہ گھر میں درودوسلام کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا،گیارہ اور بارہ ربیع الاوّل کی درمیانی شب کو تمام مساجد اہل سنت میں محافل میلاد منعقد ہونگی،رحمتہ اللعالمین،محسن انسانیت کی ولادت کا جشن منانا ہمارے ایمان کا تقاضا اور باعث نجات ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد غوثیہ میں سنی اتحاد کونسل کے راہنما اور نائب امیر جماعت رضائے مصطفےٰ صاحبزادہ پیر محمد دائود
رضوی کے سسر اور محمود الحسن،مقصود رضوی کے والد عاشق رسول صوفی محمد عباس رضوی مرحوم کے قل کے ختم شریف بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مفتی محمد حسین صدیقی،مولانا محمد خالد حسن مجددی،مفتی رضاء المصطفےٰ ظریف القادری،محمد حفیظ نیازی،مولانا منور حسین عثمانی، مولانا عبدالجلیل رضوی،قاری محمد اعظم چشتی،قاری غلام سرور حیدری،الحاج سرفراز احمدتارڑ،حافظ محمد عثمان رضوی،محمد سلمان رضوی،قاضی محمد یعقوب رضوی،حافظ محمد رفیق رضوی،ڈاکٹر محمد سعید مجددی،ملک نصیر نقشبندی،عبدالمجید کیلانی،شوکت علی رضوی،ضیاء اللہ رضوی،حافظ محمد سعید زین،ابوبکر رضوی،عمر رضوی،خالد کھوکھر
اور دیگر نے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چوہدری ناہید صادق چیمہ کے والدین کے ایصال ثواب کیلئے محفل آج ہو گی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)گورنمنٹ کالج کے سپریڈنٹ چوہدری ناہید صادق چیمہ کے والدین مرحومین کے ایصال ثواب کے موقع پر آج24جنوری بروز جمعرات بعد نماز ظہر ان کی اقامت گاہ موضع ابدال چیمہ میں محفل میلاد مصطفےٰ منعقد ہو گی،اس موقع پر مولانا محمد اکبر نقشبندی،قاری محمد یعقوب،حافظ محمد سعید اور دیگر خطاب کریںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق یوسی ناظم چوہدری عطاء اللہ اوٹھی انتقال کر گئے
گوجرانوالہ (جی پی آئی)چوہدری پرویز احمد اوٹھی ، اور چوہدری ذوالفقار احمد اوٹھی ایڈووکیٹس کے چچا ذاد بھائی چوہدری عطاء اللہ اوٹھی ( سابق ناظم یونین کونسل گلوٹیاں کا رسم دسواں کا ختم مورخہ25-01-13بروز جمعہ المبارک کو بوقت 2:30بجے دوپہر اُنکی رہائش گاہ اوٹھیاں میں ادا کی جائے گی احباب سے شرکت کی اپیل ہے شرکت فرما کر ثواب دراین حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے کام کیا ہے :میاں محمد ارقم خاں
گوجرانوالہ (جی پی آئی) پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد ارقم خاں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے کام کیا ہے اور جمہوریت کے لئے جان دی ہے، جمہوریت پر مشکل وقت آیا تو پیپلز پارٹی اپنا زبردست کردار ادا کرے گی، ان
خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 98 کے علاقہ قلعہ میاں سنگھ میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بھی جمہوری ہے اور جمہوریت ہی تمام مسائل کا حل ہے۔میاں ارقم خاں نے کہا کہ جمہوریت کیخلاف ہونیوالی سازشوں سے عوام بخوبی آگاہ ہیں اور پورا ملک جمہوریت کے حق میں اٹھ کھڑا ہوا ہے اور جمہوریت کیخلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ جو لوگ جمہوری نظام کو کمزور کرنا چاہتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور فتح جمہوریت کی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت حقیقی معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے :خواجہ ایوب الیاس
گوجرانوالہ (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے راہنما خواجہ ایوب الیاس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت حقیقی معنوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے اور اس کی کارکردگی لائق تحسین ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آشیانہ ہائوسنگ سکیم، جناح آبادی سکیم، دانش سکول، ییلوکیپ ٹیکسی سکیم پنجاب حکومت کے عوام کیلئے بہترین تحفہ ہیں، انہوں نے کہا کہ ان منصوبہ جات سے پنجاب کے باسیوں کو بہت زیادہ سہولیات میسر آئی ہیں اور عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت حقیقی معنوں میں ایک عوامی حکومت ہے جو وسائل عوام کو ریلیف اور سہولیات کی فراہمی پر صرف کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے5سال صرف لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا:چوہدری شاہد منیر گوندل
گوجرانوالہ (جی پی آئی) جماعت اسلامی کے راہنما چودھری شاہد منیر گوندل نے کہا
ہے کہ روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے5سال صرف لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا،ملک میں بجلی غائب گیس،پٹرول اور سی این جی نا پید ہوچکے ہیںتودوسری طرف حکومت آئے روز ان کی قیمتیں بڑھارہی ہے، عوام کو کہیں ریلیف میسر نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ باغوالہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رانا خالد محمود تنویر، احسان اﷲ وڑائچ، سابق نائب ناظم محمد اسلم بٹ، حاجی اکبر چوہان و دیگر نے بھی خطاب کیا، چودھری شاہد منیر نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اوپر سے حکومت ہر مہینے بجٹ کے طور پر اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں اضافہ کرکے عوام پر مہنگائی کے ڈرون حملوں کا آغاز کر دیتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی نے قائدین اور کارکنوں کی لاتعداد قربانیوں کے بعد جموری نظام حاصل کیا ہے:رائو عثمان علی
گوجرانوالہ (جی پی آئی)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے تحصیل صدر رائو علی احمد اور تحصیل سیکرٹری اطلاعات رائو عثمان علی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے قائدین اور کارکنوں کی لاتعداد قربانیوں کے بعد جموری نظام حاصل کیا ہے اوراس کیخلاف سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیگی، صدر آصف علی زرداری کے زیر قیادت پیپلز پارٹی متحد اور الیکشن میں عوام کے پاس جانے کو تیار ہے، انشاء اللہ آئندہ حکومت بھی پیپلز پارٹی ہی بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن کالونی میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوامی مفادات کو ترجیح دی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کا مشن لے کر پیپلز پارٹی کا ہر کارکن دن رات کوشاں ہے، پیپلز پارٹی غریبوں اور مزدوروں کی جماعت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی وائی او کے کارکنان پارٹی کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ الیکشن کے سلسلہ میں عوامی رابطہ مہم تیز کر دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی نے پانچ سالہ اقتدار کی کارکردگی صفر ہے:حاجی نواز چوہان
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی نواز چوہان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پانچ سالہ اقتدار کی کارکردگی صفر ہے، کرپٹ ٹولے نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے بحرانوں کی دلدل میں دھکیل دیا، کرپشن، کمر توڑ مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور ملکی اداروں کی تباہی کے تمغے اپنے سینے پر سجائے وفاقی حکمران دوبارہ اقتدار کے خواب دیکھ رہے ہیں، عوام پیپلز پارٹی کی چالوں کو جان چکے ہیں اور وہ اب اس کی باتوں میں نہیں آئیں گے بلکہ ہر قیمت پر اس سے چھٹکارا حاصل کریںگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فارم ہائوس پر کارکنوں کے اجتماع اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حاجی نواز چوہان کا کہنا تھا کہ کارکنان اور عوام میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں اور آنے والے الیکشن کے نتائج سب کو سرپرائز دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوامی مفادات اور اصولوں کی سیاست کی، یہی وجہ ہے کہ عوام میاں برادران کے ساتھ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔