گوجرانوالہ کی حبریں 28.01.2013
Posted on January 29, 2013 By Noman Webmaster گوجرانوالہ
پیپلز پارٹی کی جمہوریت نما آمریت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا:حاجی نواز چوہان
گوجرانوالہ (جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی نواز چوہان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت نما آمریت نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا، مل اونرز سے لے کر چھابڑی فروش تک ہر کوئی ذہنی اذیت کا شکار ہے، ایسے حکمران عوامی خدمت کے دعویدار نہیں بلکہ عوامی مینڈیٹ کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں، کرپٹ حکمرانوں کا انجام پوری دنیا دیکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھیڑی سانسی میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حاجی نواز چوہان کا کہنا تھا کہ پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے، بہت جلد آپ کو اس کے ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کو اپنی سیاست کا محور سمجھ کر سیاسی میدان میں خدمات کی انجام دہی کسی عبادت سے کم نہیں، میری کامیابی عوامی خدمت کا ثمر ہے،انشاء اللہ اس مشن کو جاری رکھوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پارٹی الیکشن میں یونٹی گروپ 6 فروری کو واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا:بیرسٹر عادل سلیم خاں
گوجرانوالہ (جی پی آئی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما حلقہ پی پی 94 بیرسٹر عادل سلیم خاں نے کہا ہے کہ پارٹی الیکشن میں یونٹی گروپ 6 فروری کو واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا، ناراض دھڑوں کو راضی کرنے کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے مثبت نتائج برآمد ہونگے، کارکنان محنت اورلگن سے کام کریں، پارٹی الیکشن انقلاب کی بنیاد ثابت ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر میں پارٹی الیکشن کے حوالہ سے مختلف یونین کونسلز سے آئے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر عادل سلیم خاں کا کہنا تھا کہ ہم نظریاتی کارکن ہیں اور نظریات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، پارٹی انتخابات میں فتح یا شکست کو کھلے دل سے تسلیم کریں گے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے تحریک انصاف لیبر ونگ کے رہنما مبین اشرف نے بتایا کہ گوجرانوالہ کی 188 یونین کونسلز میںسے 150 کے قریب یونین کونسلز میں پینلز بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، جس میں سے 36کا تعلق وزیرآباد، 23 کا نوشہرہ ورکاں اور 26 کا تعلق کامونکی سے ہے، اربن ایریا کی 38 یونین کونسلز میں 6 فروری کو الیکشن ہوگا، وزیرآباد اور نوشہرہ ورکاں کے منتخب پینلز نے یونٹی گروپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ کامونکی کا فیصلہ ابھی موخر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے:رائو علی احمد
گوجرانوالہ (جی پی آئی)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے تحصیل صدر رائو علی احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے جس کی مثال مسلم لیگ ودیگر جماعتوں کے ممبران کا پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا ہے، مسلم لیگ ن کے قائدین آئندہ الیکشن تک اکیلے رہ جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منڈیالہ تیگہ میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رائو علی احمد کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کی مفاہمتی پالیسی کا نتیجہ ہے کہ آج ملک میں جمہوری حکومت اپنا پانچ سالہ دور پورا کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس میں کارکنوں اور ورکرز کو عزت دی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی صدر آصف علی زرداری کی زیر قیادت متحد و یکجان ہے، انشاء اللہ الیکشن میں حیرت انگیز نتائج سامنے آئیں گے۔ اس موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے تحصیل سیکرٹری اطلاعات رائو عثمان علی نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہوکر سازشی عناصر کو ناکام بنائیں گے:رائو اکرام خاں
گوجرانوالہ (جی پی آئی) پیپلزپارٹی کے ضلعی راہنما و سابق ٹائون ناظم رائو اکرام خاں نے کہا ہے کہ عوام آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے جھنڈے تلے جمع ہوکر سازشی عناصر کو ناکام بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارسال کالونی میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میٹنگ کی صدارت چودھری مشتاق گجر نے کی جبکہ رانا فیاض، میاں معراج و دیگر نے بھی شرکت کی، رائو اکرام خاں کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین نے ہمیشہ اس ملک کے غریب عوام کے حقوق کیلئے سیاست کی ہے اور ہمیشہ غریب کے حق کیلئے اواز اٹھائی ہیں جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں عوامی ترجمانی کرنے کی بجائے اپنی کرسی کی سیاست کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی ناکامی نہیں بلکہ ہمیشہ کامیابیاں سمیٹی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم بھٹو کے دیوانے ہیں اور پاکستان کے عوام میں بھی بھٹو کی روح ہے جس کا اظہار وہ آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کی شکل میں کر دیں گے اور ثابت ہوجائے گا کہ عوامی سپورٹ کونسی پارٹی کے ساتھ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن کمیشن کی مضبوطی کیلئے (ن) لیگ کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا قومی امنگوں کے مطابق ہے:خالدہ پرویز ڈار
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سٹی نائب صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خالد پرویز ڈار نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی مضبوطی کیلئے (ن) لیگ کا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا قومی امنگوں کے مطابق ہے، حکمران حکو مت کی آئینی مدت پوری کر نے کی ضد چھوڑ کر ملک میں فوری عام انتخابات کااعلان کر یں، سیٹلائٹ ٹائون میں کارکنوں کے اجلاس سے خاطب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں قوم چور اور لیٹروں کو مسترد کر دینگے اور آئندہ انتخابات میں عوام اپنی مرضی کے نمائندوں کو منتخب کر یگی، انہوں نے کہا کہ کرپشن ‘مہنگائی اور بیروزگاری سمیت دیگر مسائل میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اسکے اتحادیوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نظام مصطفےٰ کا نفاذ ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے:الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات مرکزی جمعیت علماء پاکستان الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ نظام مصطفےٰ کا نفاذ ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے، کراچی اور بلوچستان کے بعد پنجاب میں بھی علماء اہل سنت کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،قصور میں مفتی محمد عامر قصوری کا قتل قابل مذمت ہے،حکومت نے دہشت گردوں کو لگام نہ دی تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے، پورا ملک دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہے جسکی وجہ سے کسی کی جان و مال، عزت و آبرو محفوظ نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد ٹھیکیداراں میں منعقدہ سالانہ جشن عید میلاد النبیۖ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت سجادہ نشین علی پورسیداں شریف پیر سید محمد مدثر حسین شاہ جماعتی نے کی۔اس موقع پر مفتی غلام نبی جماعتی، مولانا حافظ محمد مشتاق احمد سلطانی،پیر سید کرامت علی شاہ، پیر سید شبیر حسین شاہ بخاری،سرفراز احمد تارڑ، پیر سید مختار حسین شاہ گردیزی،حافظ گلزار احمد انجم،قاری ریاض احمد سلطانی،ڈاکٹر پیر محمد یونس جنیدی،ڈاکٹر پیر سید غلام مصطفےٰ گردیزی،زاہد اقبال رانا، ظفر اقبال رانا، مدثر قادر صباح،حافظ اشفاق احمد،قاری نصیب احمد اور دیگر نے خطاب کیا۔مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ حضور تاجدار کائنات کی ذات جامع کمالات اور وجہ تخلیق کائنات ہے،آپ نے بھٹکی ہوئی انسانیت اور امتیازات میں جکڑی ہوئی دنیا کو ظلم و جبر اور کفر و شرک سے نجات دلائی۔حضور نبی کریمۖ پیغمبر امن و رحمت اور محسن انسانیت ہین،آپ نے جاہل معاشرے کو دنیا کی قیادت کے قابل بنا دیا،انہوں نے کہا کہ خوف و دہشت کے ماحول میں ملک بھر میں عاشقان رسول نے جشن عید میلاد النبیۖ کے جلسے و جلوس منعقد کر کے سرفروشی کی عظیم مثال قائم کی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی میں ملوث گروہوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن تاجران مین شیخوپورہ روڈ کھیالی اڈہ کے انتخابات برائے سال2013-14کیلئے شیڈول کا اعلان کیا،
گوجرانوالہ(جی پی آئی)انجمن تاجران مین شیخوپورہ روڈ کھیالی اڈہ کے انتخابات برائے سال2013-14کیلئے چیئرمین سپریم کونسل ناصر و ممبران نے شیڈول کا اعلان کیا،کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک اتحاد گروپ کے نامدار اومیدوار برائے صدر محمد تنویر کمبوہ نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے مدمقابل کوئی گروپ نہ آیا اور اتحاد گروپ کے اومیدوار برائے صدر محمد تنویر کمبوہ جو کے مسلسل تیسری بار بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں اور ان کا پورا پینل بھی جس میں نائب صدر سید علمدار حسین شاہ،جنرل سیکرٹری دائود احمد مغل،خزانچی شیخ محمد شفیق ہیں۔