گوجرہ(جیوڈیسک) پاکستان کے سابق ہاکی کوچ اسلم روڈا طویل علالت کے بعد گوجرہ میں انتقال کر گئے۔اسلم روڈا طویل عرصہ سے گردوں اور دل کے امراض میں مبتلا تھے۔ اسلم روڈا نے ایک سو پچیس سے زائد ہاکی کے کھلاڑیوں کو متعارف کرایا جس میں کئی بین الاقوامی اور اولمپیئن کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
موجودہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں محمد عرفان، محمد عتیق، محمد توثیق اور عمران شاہ بھی ان کے شاگرد ہیں۔
روز افزوں بگڑتی حالت کے پیش نظر اسلم روڈ آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ قومی کھلاڑیوں نے ان کی وفات کو ہاکی کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔ انکی نماز جنازہ آج بعد از مغرب گورنمنٹ ایم سی ہائی اسکول گوجرہ میں ادا کی جائے گی۔