گورنر تیواری روہت شیکھر کے باپ نکلے

این ڈی تیواری کانگریس کے سینئر رہنما ہیں   کانگریس کے سینئر رہنما اور ریاست آندھرا پردیش کے سابق گورنر

Governor Tiwari

Governor Tiwari

این ڈی تیواری کی ولدیت کے تعین کیلیے جو ڈی این اے ٹیسٹ کیاگیا تھا اس کا نتیجہ آگیا ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ وہی روہت شیکھر کے حقیقی والد ہیں۔   اس سے قبل دلی ہائی کورٹ نے ولدیت کے ایک مقدمہ میں این ڈی تیواری کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے خون کا نمونہ دینے کا حکم دیا تھا۔

 

ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد این ڈی تیواری نے عدالت سے اپیل کی تھی کہ ٹیسٹ کے نتیجے کو عام نہ کیا جائے لیکن عدالت نے ان کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔   واضح رہے کہ تیس سالہ روہت شیکھر کا کہنا تھا کہ این ڈی تیواری ان کے حقیقی باپ ہیں لیکن تیواری اس سے انکار کرتے رہے ہیں۔   روہت شیکھر نے اسی مسئلے پر عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا لیکن تیواری نے یہ کہہ کر اسے خارج کرنے کی اپیل کی تھی کہ پیدائش کے اکتیس برس بعد یہ مقدمہ کیوں دائر کیا گیا۔   روہت شیکھر نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ نارائن دت تیواری اور ان کی ماں کے گہرے تعلقات تھے اور تیواری نے ماں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان سے شادی کر لیں گے لیکن بعد میں وہ اپنے وعدے سے مکر گئے تھے۔   ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد ولدیت کے تعین کے لیے این ڈی تیواری کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا انہوں نے سپریم کورٹ کو رجوح کیا تھا۔   سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے اس حکم کو منسوخ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ این ڈی تیواری نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو عبوری طور پر منسوخ کیا جائے۔   ہائی کورٹ نے اس ابتدائی عدالتی فیصلے کو خارج کر دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے خون کا نمونہ دینے کے لیے انہیں کوئی مجبور نہیں کر سکتا۔   بعد میں ہائی کورٹ نے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ اگر این ڈی تیواری خون کا نمونہ دینے سے انکار کرتے ہیں تو اس کام میں پولیس کی مدد لی جاسکتی ہے۔   روہت شیکھر نے گزشتہ برس نومبر میں عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا لیکن عدالت نے ان کے کیس کو یہ کہہ کر خارج کردیا تھا کہ نارائن دت تیواری ریاست آندھرا پردیش کے گورنر ہیں اور وہ وہیں رہتے ہیں اس لیے شنوائی دلی میں نہیں ہو سکتی۔   نارائن دت تیواری کانگریس کے سینیئر رہنماں میں سے ایک ہیں۔ وہ دو ریاستوں کے وزیراعلی رہ چکے ہیں اور آخر میں انہیں گورنر کا عہدہ سونپا گیا تھا۔ لیکن ان کے حوالے سے ایسی خبریں کوئی نئی بات نہیں ہے۔   دسمبر میں گورنر کے عہدہ پر رہتے ہوئے انہیں ایک سٹنگ آپریشن یا خفیہ صحافتی آپریشن میں راج بھون کے اندر بعض خواتین کے ساتھ نیم عریاں حالت میں دکھایا گیا تھا۔ اس سکینڈل کے سامنے آنے کے بعد انہوں نے استعفی دے دیا تھا۔