گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کالرہ کلاں میں معیارتعلیم کی بہتری کیلئے عظیم الشان تقریب کا اہتمام
Posted on September 10, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات( جی پی آئی ) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کالرہ کلاں میں معیارتعلیم کی بہتری کیلئے عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمانان خصوصی ڈی ای او ایلیمنٹری قاضی محمد ایوب اور ڈی ای او ایلیمنٹری چوہدری محمد اورنگ زیب تھے، چوہدری خاور جاوید ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول لنڈ پور ، اے ای او مرکز کنجاہ سید ابرار حسین شاہ او رممتاز ماہر تعلیم محمد منیر چغتائی بھی خصوصی دعوت پر شریک ہوئے، ڈی ای او ایلیمنٹری قاضی محمد ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب معیا ر تعلیم کی بہتری اور تعلیم کو عام کرنے کے لیے بھرپور توجہ دے رہی ہے اساتذہ اور طلبہ کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کر رہے اب ہم سب کا فرض ہے کہ اپنی حیثیت سے بڑھ کر تعلیم کو عام کرنے کے لیے ایک مشن کے ساتھ اپنی تمام صلاحیتیں وقف کر دیں، انہوں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کالرہ ایک بہترین تعلیمی ادارہ ہے ہیڈ ماسٹر و جمہ سٹاف نے سکول کو ہر لحاظ سے مثالی بنا دیا ہے ڈیای او سیکنڈری چوہدری محمد اورنگ زیب نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے گورنمنٹ کے تعلیمی اداروں کو مثالی بنانے کا عزم کررکھا ہے سکولو ں کی چیکنگ کا جدید نظام ، ڈی ٹی ای کے ذریعے انگلش میڈیم نصاب کی فراہمی اور ماہانہ ٹیسٹ سسٹم ، اساتذہ کی مسلسل جدید پیمانے پر ورکشاپش ، نئے ایجوکیٹرز کی بھرتی اور تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی معیارتعلیم کو بلند کرنے کی کڑی ہیں، سکول کے اساتذہ، عابد حسین ، احسان اللہ، منور حسین، ضیاء اللہ، اظہر اقبال، اظہر حسین، امانت علی، شاہد مسعود او رمحمد حفیظ کی محکمہ تعلیم کے افسران نے بہترین ڈسپلن ، صفائی اور طلبا کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے پر بھرپور تعریف کی۔