گورنمنٹ جامع اسلامیہ پرائمری سکول ڈنگہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی
Posted on April 1, 2012 By Geo Urdu گجرات
ڈنگہ: گورنمنٹ جامع اسلامیہ پرائمری سکول ڈنگہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے میاں طارق محمود تھے جبکہ ڈپٹی ڈی ای او کھاریاں چوہدری قمر زمان ، اے ای او مرکز ڈنگہ چوہدری محمد زمان سویہ، اے ای او ڈویلپمنٹ گجرات اقبال احمد منہاس مہمان اعزاز تھے، تقریب سے ایم پی اے میاں طارق محمود، چوہدری محمد زمان، میاں جاوید اقبال کا ہیڈ ماسٹر ہذا اقبال احمد منہاس، چوہدری قمر زمان نے خطاب کیا، اس موقع پر مہمانوں نے کامیاب طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کیے تقریب میں معززین علاقہ، اساتذہ کرام، سکول کونسل کے اراکین والدین اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے بھر پور شرکت کی۔