گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لیٹی کی عمارت خستہ حالی کا شکار
Posted on January 7, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لیٹی کی عمارت خستہ حالی کا شکار۔کسی وقت بھی کوئی حادثہ رہنماء ہو سکتا ہے۔ طالبات اور ٹیچر ز کا سکول کی دیواروں کو مرمت کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لیٹی کی عمارت کا بڑا حصہ درا ڑیں پڑنے کی وجہ سے خستہ حالی کا منظر پیش کر رہا ہے جسکی وجہ سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ ہو سکتا ہے۔
جسکی وجہ سے طالبات کو شدید سردی میں کمروں کی بجائے باہر بیٹھنا پڑتا ہے۔ طالبات اور ٹیچرز نے محکمہ تعلیم کے بالا حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ طالبات کے سر سے خوف کا سایہ ہٹ سکے۔