نئی دھلی : (جیو ڈیسک) نئی دھلی میں ہونے والے گولڈن کیلا ایوارڈز میں فلمی شائقین کے ہوش اڑانے والوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ کہتے ہیں اچھا اچھا ہپ ہپ ،کڑوا کڑوا تھو تھو لیکن بات جب ایوارڈز کی ہو تو کڑوی باتیں بھی خوشی خوشی قبول کر لی جاتی ہیں۔یہ ہی ہوا چوتھے گولڈن کیلا ایوارڈ میں۔ جس میں نوجوان نسل کے ہیرو عمران خان اور دپیکا پڈوکون کو بد ترین اداکار و ادالارپ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ان دونوں اداکاروں نے فلم میرے برادر کی دلہن اور آرکشن میں بد ترین اداکاری کر کے لوگوں کے ہوش جو اڑا دیئے تھے۔ایوارڈ ز کی دوڑ میں سب سے آگے رہنے والے شاہ رخ خان بھی بدترین کی ریس میں پیچھے نہیں رہے، نیشنل ایوارڈ جیتنے والی ان کی سائنس فکشن فلم را ون کو بدترین فلم اور بدترین ہدایتکاری کی ٹرافیوں سے نوازا گیا۔
فلم باڈی گارڈ کا مشہور گانا تیری میری پریم کہانی سماعت متاثر کرنے والا بدترین گانے کا حقدار ٹہرا۔ فلم فیئر ایوارڈ کی خواہشمند ایشادیول کی خواہش پوری کی گولڈن کیلا ایوارڈ نے۔انہیں فلم ٹیل می او خدا میں بد ترین کم بیک کرنے کا ایوارڈ دیا گیا۔