گولڈن گلوب ایوارڈ کا میلہ ”لیس مزریبلز” نے لوٹ لیا۔ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی ایوارڈ شو میں اچانک شرکت پر سب حیران رہ گئے۔
فلمی دنیا کے مشہور گولڈن گلوب ایوارڈ کی 70 ویں سالانہ تقریب امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہوئی۔ دو ہزار بارہ کی بہترین مووی کا ایوارڈ تاریخی موضوع پر بننے والی فلم”آرگو “نے جیت لیا۔
اس فلم پربین ایفلک کو بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔ لے مزریبلز بہترین میوزیکل رومانٹک فلم قرار پائی۔ آرگو”اور کوئنٹن ٹارنٹینو کی ایکشن فلم “جینگو ان چینڈ نے دو دو ایوارڈ جیتے۔ فلم “لنکن” میں ابراہم لنکن بننے والے” ڈینیئل ڈے لیوئس بہترین اداکار قرار پائے۔ فلم “لنکن”کا تعارف کرانے کے لیے سابق امریکی صدر بل کلنٹن اچانک سٹیج پر آئے تو سبھی کو خوشگوار حیرت ہوئی۔
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ زیرو ڈارک تھرٹی میں سی آئی اے کی ایجنٹ بننے والی” جیسیکا چیسٹن” نے اپنے نام کیا۔ بریو سال کی بہترین اینی میٹڈ فلم قرار پائی۔ مشہور اداکارہ “جوڈی فوسٹر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔