گووندا جمعرات کو کسی قسم کی ادائیگی نہیں کرتے

Govinda

Govinda

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار گووندا جمعرات کو کسی قسم کی ادائیگی نہیں کرتے۔ ممبئی جن لوگوں کو کسی کو ادائیگی کرنی ہوتی ہے تو وہ طرح طرح کے بہانے بنا کر انہیں ٹالنے کی کوشش کرتا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ عرصے تک رقم اپنی تحویل میں رکھ کر جیب گرم کر سکے مگر اداکار گوندا نے ایک نئی ترکیب نکالی ہے جو محض ادائیگی نہ کرنے کا بہانہ ہے یا واقعی وہ کٹر توہم پرست ہیں۔

وہ کسی بھی رقم دہندہ کو جمعرات کو کوئی ادائیگی نہیں کرتے نہ ہی کیش اور نہ ہی چیک کی صورت میں۔ انہیں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو رقم کسی بھی شکل میں دینے سے بدشگونی ہوگی لہذا وہ وسط ہفتہ رقم لینے کے لئے آنے والوں کو اگلے دن بلاتے ہیں جبکہ وہ ستاروں شناسوں سے بھی مشورے کرتے رہتے ہیں اور ان کے مشوروں سے کوئی بھی کام کرتے ہیں یہی نہیں بلکہ وہ کسی بھی دن ادائیگی کرنے کیلئے نہ منجموں سے پوچھتے ہیں کہ اس کیلئے کونسا وقت سعید ہوگا۔