بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کا کہنا ہے کہ وہ فلموں سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے گھر والوں کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔ دلیپ کمار کا کہنا تھا کہ فلمیں ان کی زندگی کا اہم حصہ رہی ہیں کہ اس کی وجہ سے انھیں پہچان اور اپنے مداحوں سے اتنا پیار ملا۔ مگر اب ریٹارمنٹ کے بعد وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ ایک خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔ اپنے مشاغل کا ذکر کرتے ہوئے بالی ووڈ لیجنڈ کا کہنا تھا کہ چہل قدمی کرنا اور جاگنگ کرنا انھیں بہت پسند ہیں۔ ۔ دلیپ صاحب کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کے پیار کا کبھی بھی شکر ادا نہیں کر سکتے اور آج بھی انھیں اتنا ہی پیار ملتا ہے جتنا پہلے ملتا تھا۔