ممبئی : ( جیو ڈیسک) ایک خان کا بیٹا دوسرے خان کا مداح نکلا۔ یعنی گھر کی مرغی دال برابر، سیف علی خان کہتے ہیں ابراہیم شاہ رخ خان کا زبردست فین ہے اور ڈان ٹو کی رنگ ٹون کا عاشق ہے۔
بالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر سیف علی خان آج کل اپنی فلم ایجنٹ ونود کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ پچاس کروڑ کی لاگت سے بننے والی اس فلم کے بارے میں چھوٹے نواب کا کہنا ہے کہ ان کے لئے فلم کی لاگت سے زیادہ ناظرین کی تفریح اہمیت رکھتی ہے۔ وہ اپنے فلم کے کردار ایجنٹ ونود کو کامک شکل میں لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔فلم تئیس مارچ کو بھارت بھر میں ریلیز کی جا رہی ہے۔