ملائیشیا میں پام آئل کی قیمتوں میں زبردست تیزی کے رحجان کے باعث پاکستان میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں تیزی کا رحجان جاری ہے۔ مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رحجان جاری ہے اور گھی کے سولہ کلوگرام والے کنستر کی قیمتیں پندرہ روپے اضافے کے ساتھ دو ہزار سات سو پندرہ روپے تک پہنچ گئیں جبکہ پرچون میں گھی کی قیمتیں ایک روپیہ فی کلوگرام اضافے کے ساتھ ایک سو اکہتر روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئیں ۔ مارکیٹ سروے کے مطابق گھی کے سولہ کلوگرام والے کنستر کی قیمتوں میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران پچھتر روپے کا اضافہ ہوچکا ہے ۔ اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں مزیداضافہ سامنے آئے گا ۔