سیاچن (جیو ڈیسک)سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے سے مزید تین جسد خاکی نکال لئے گئے ہیں ، جس کے بعد برفانی تودے تلے سے شہدا کے نکالے گئے جسد خاکی کی تعداد بڑھ کر52 ہوچکی ہے۔آئی ایس پی آر کے حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران منگل اور بدھ کی درمیانی شب ملبے تلے سے مزید تین جوانوں کے جسد خاکی نکالے گئے ، جنہیں شناخت کیلئے سکستھ این ایل آئی بٹالین ہیڈ کوارٹرز گوما پہنچا دیا گیا ، ان جسد خاکی کی شناخت کے عمل کی تکمیل کے بعد انہیں با ضابطہ طور پر تدفین کے لئے لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔
پاک فوج کی جانب سے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبنے والے تمام 139جوانوں کو المناک سانحہ کے 52ویں روز شہید قرار دیا گیا تھا۔