گیدڑ دھمکیاں صحافیوں کو حق و سچ لکھنے سے نہیں روک سکتی ، راجہ نعیم گل

بھمبر ( ڈسٹرکٹ پورٹر) گیدڑ دھمکیاں صحافیوں کو حق و سچ لکھنے سے نہیں روک سکتی کوٹ جیمل کے صحافیوں کو دھمکیاں دینے کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ڈپٹی کمشنر بھمبر صحافیوں کو دھمکیاں دینے والوں کیخلاف کاروائی کریں کشمیر پریس کلب بھمبر کوٹ جیمل کے صھافیوں کیساتھ ہے ہم حق و سچ اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرنے پر کوٹ جیمل کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار کشمیر پریس کلب بھمبر کے صدر راجہ نعیم گل نے پریس کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ناصر شریف بٹ ،عزیز الرحمان ناز ،ڈاکٹر طارق شاکر ،طارق محمود ثاقب ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ملک شوکت حسین ،افتخار عظیمی ،عاطف اکرم ،مرزا ندیم اختر ،قاضی انصر زمان ،جہانگیر پاشا ،ظہور احمد رضا ،فیصل صغیر ،عابد زبیر ،محمد یاسین اورسلیم ساگر سمیت دیگر نے شرکت کی انہوں نے کہاکہ ہم کوٹ جیمل کے صحافیوں کو دھمکیاں دینے والے عناصر کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ڈپٹی کمشنر بھمبر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غنڈہ گرد عناصر کیخلاف قانونی کاروائی کریں ۔