گیس لوڈ شیڈنگ پر مشیر پٹرولیم اور صنعتکاروں کے مذاکرات کامیاب

Textile

Textile

گیس لوڈ شیڈنگ پر مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور فیصل آباد کی ٹیکسٹائل تنظیموں کے سربراہان کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔

پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزایسو سی ایشن کے چیئرمین اصغر علی کی سربراہی میں صنعتکاروں کیوفد نے ڈاکٹر عاصم حسین سے طویل مذاکرات کئے۔ مشیر پٹرولیم نے یقین دلایا کہ آج شام تک پنجاب کی صنعتوں کو گیس بحال کرنیکا شیڈول جاری کر دیا جائیگا اور پہلے مرحلے میں 50 فیصد گیس بحال کی جائیگی۔

صنعتی تنظیموں کے عہدیداران کے مطابق آج زبردستی فیکٹریاں چلانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے لیکن اگر حکومت نے وعدے پر عمل نہ کیا تو پھر بغیر الٹی میٹم کے تحریک شروع کر دی جائیگی۔