سکھر میں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ کچھ ہی دیر بعد ریلی میں تبدیل ہو گیا۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما اسداللہ بھٹو کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور بے روزگارلوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پانی ،گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کو فوری بحال کرکے ملک کو تباہی سے بچایا جائے۔