تہران : (جیو ڈیسک) ایران نے پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کیلئے رقم کی فراہمی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کوآگے بڑھانے کیلئے ایرانی وزارت تیل و گیس کے حکام نے پاکستانی سرزمین پر پائپ لائن بچھانے کیلئے رقم فراہمی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے، یہ رقم ایرانی سرزمین پر پائپ لائن بچھانے کے اخراجات کے علاوہ ہے۔ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ معاشی مشکلات اور مغربی ممالک کے دباو کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے میں مشکلات آئیں۔