گیس کی بندش، فیصل آباد کے صنعتکاروں کا آج سے احتجاج کا اعلان

Faisalabad Industrialists

Faisalabad Industrialists

فیصل آباد (جیوڈیسک)فیصل آباد کے صنعت کاروں نے گیس کی بندش کے خلاف آج سے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے فیکٹریاں زبردستی چلا نے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیکسٹائل کی چھ تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں طے پایا ہے کہ کھرڑیانوالہ، ملت روڈ، سرگودھا روڈ، مقبول روڈ، غلام محمد آباد سمیت 10 مقامات سے مزدور اور فیکٹری مالکان مشترکہ جلوس نکالیں گے۔

ضلع کونسل چوک میں مشترکہ احتجاجی دھرنا بھی دیا جائے گا۔ صنعتکاروں نے اعلان کیا ہے کہ آج شام ہی تمام فیکٹریاں زبردستی چلا دی جائیں گی کیونکہ وفاقی وزیر پٹرولیم کے اعلان کے باوجود گیس بحالی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا رہا۔

فیکٹری مالکان کے مطابق سات ہفتوں سے گیس سپلائی بندہے اور اب تک انہیں ایک کھرب روپ کا نقصان ہو چکا لیکن حکومتی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔