گیس کی قلت کے سبب ملک میں پیٹرول و ڈیزل کی کھپت میں اضافہ ہو گیا۔ امپورٹ پر سوا ارب ڈالر کا اضافی زرمبادلہ خرچ کرنا پڑا۔
عارف حبیب ریسرچ کے مطابق گیس کی قلت اور نئی سی این جی کٹس کی تنصیب پر پابندی کا متبادل پیٹرول و ڈیزل بن گیا ہے۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں موٹر اسپرٹ چودہ فیصد اضافے سے سولہ لاکھ ٹن رہی۔
دوسری ششماہی میں اس رجحان میں مزید تیزی آئے گی۔ رپورٹ کے مطابق گیس قلت کے سبب ھائی اسپیڈ ڈیزل کی مانگ دسمبر میں چودہ فیصد زائد رہی۔ ملکی پاور سیکٹر کی پیداوار فرنس آئل پر منتقل کئے جانے کے سبب اکیس فیصد اضافہ ہوا۔ حکومت کو بھی درآمد پر ریونیو کی مد میں اضافی چھپن ارب روپے حاصل ہوئے۔