گیس کی لاگت اننچاس روپے سے زائد بنتی ہے ،سی این جی مالکان

CNG in Pakistan

CNG in Pakistan

سی این جی مالکان کا کہنا ہے کہ فی کلو گیس کی لاگت تمام ٹیکسز سمیت اننچاس روپے تیرہ پیسے بنتی ہے جبکہ گیس سے سی این جی بنانے کے اخراجات اکیس روپے فی کلو ہیں۔سی این جی اسٹیشنز مالکان نے گیس پرآپریٹنگ کاسٹ کی تفصیلات کے حوالے سے فلنگ اسٹیشنز پر بینرز آویزاں کئے ہیں۔ جس کے مطابق گیس ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے فی کلو گیس اٹھائیس روپے پینسٹھ پیسے پر فراہم کی جاتی ہے۔ جس پر گیس انفرااسٹرکچر ٹیکس کی مد میں دس روپے پچانوے پیسے اور سیلز ٹیکس کی مد میں نو روپے پچپن پیسے حکومت وصول کرتی ہے۔ اس طرح فی کلو گیس کی قیمت اننچاس روپے تیرہ پیسے تک پہنچ جاتی ہے۔

گیس سے سی این جی بنانے پر اخراجات اکیس روپے آتے ہیں۔ جس کے بعد فی کلو سی این جی کی مجموعی لاگت ستر روپے تیرہ پیسے بنتی ہے۔