امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات لازمی ہیں،یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کا معاملہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے مفادات اور چیلنجز مشترکہ ہیں تاہم دونوں ممالک کی خارجہ پالیسیاں ترجیحات کو سامنے رکھ کربنتی ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ خودمختار خارجہ پالیسی بنانا پاکستان کا بنیادی حق ہے۔ پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی تعلقات سے متعلق جو بھی فیصلہ کرے گی وہ اس کے مفادات کے عین مطابق ہوگا۔ وزیراعظم گیلانی کے خلاف عدالتی کارروائی کے متعلق ٹونر کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی اور جمہوری عمل کا حصہ ہے۔