گیپکو حکام نے بھی ٹینکی محلہ کے مکینوں کا کباڑہ کرنے کا عزم کر لیا

لالہ موسیٰ (جی پی آئی) لوڈ شیڈنگ کے ساتھ گیپکو حکام نے بھی ٹینکی محلہ کے مکینوں کا کباڑہ کرنے کا عزم کر لیا ، خراب ٹرانسفارمر سے صرف 130وولٹیج جاری ، واپڈا حکام درست کرنے کو تیار نہیں ، عرصہ دراز سے ٹینکی محلہ کے لیے لگائے گئے بجلی کے ٹرانسفارمر کی شکایت دور نہ ہونے پر اہل محلہ نے شدید احتجاج کیا ہے ، مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر کے بش ڈھیلے ہونے کے باعث بجلی کی صحیح فراہمی نہیں ہو رہی اور مکمل وولٹیج حاصل نہیں ہو رہے ، ٹینکی محلہ کے مکینوں کو 130وولٹ ملنے پر انکی الیکٹرونکس کی اشیاء نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے ، جبکہ کم وولٹیج پر پنکھے بھی نہیں چل رہے ، گیپکو حکام نے اگر ٹرانسفارمر مرمت نہ کیا تو اندیشہ ہے کہ ٹرانسفارمر کے مکمل بند ہو جانے سے مکینوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائیگا ۔