گلیانہ: (زاہد مصطفی اعوان) گیپکو گلیانہ کی غفلت، بارہ سالہ بچی گیارہ ہزار وولٹ سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گئی تفصیل کے مطابق نواحی موضع ملکہ میں بارہ حفصہ افضل مدرسہ ثمیرہ لبنات الا سلام ملکہ میں ناظرہ قرآن پاک کی طالبہ تھیں جو کہ بجلی بند ہونے کی صورت میں پڑوسیوں کے گھر سے مدرسہ کے استعمال کے لئے پانی بھر رہی تھی۔ کہ واٹر ٹینک کے نزدیک گزرنے والی گیارہ ہزار وولٹ کی تاروں سے جا ٹکرائی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
حفصہ افضل کی عمر بارہ سال تھی اورچھٹی کلاس کی طالبہ تھی حفصہ افضل کے لواحقین اور رشتہ دار بھی اس کی چیخوں کی آواز سن کر موقع پر پہنچ گئے جنھوں نے حفصہ افضل کو فوری طور پر آر ایچ سی ملکہ پہنچایا جہاں ایمر جنسی کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھا جو کہ بچی کو فرسٹ ایڈ فراہم کر سکتا تھا تاحال ڈاکٹر ابھی تک فون نہیں اٹھا رہے اس واقعہ کی اطلاح ایس ڈی او گیپکو گلیانہ کی دے دی گئی ہے جنھوں نے ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔