ہائیکورٹ ہنگامہ آرائی کیس: ناہید خان اور پرویز اشرف بری

naheed ashraf

naheed ashraf

راولپنڈی کی سول عدالت نے ہائی کورٹ ہنگامہ آرائی کیس میں سابق وزیرراجہ پرویز اشرف اور سابق وزیراعظم کی پولیٹیکل سیکریٹری ناہید خان کو جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کر دیا۔ سول جج راولپنڈی کی عدالت نے عدالت نے مقدمے کی ملزمہ شہزادہ کوثر گیلانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
تینوں ملزمان کے خلاف بارہ سال قبل نیب کرپشن کیس ریفرنس کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ میں سرکاری وکیل پر سیاہی پھینکنے اور اسے دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ نیب کرپشن کیس ریفرنس صدر آصف علی زرداری اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے خلاف دائر کیا گیا تھا۔