ہائی اوکٹین کی قیمتیوں کے تعین کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی سفارش

 

Petroleum Prices

Petroleum Prices

پاکستان(جیوڈیسک)وزارت پٹرولیم نے ہائی اوکٹین کی قیمتیوں کے تعین کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی سفارش کردی ہے۔ یہ تجویز نجی شعبے کے مطالبے پر کافی عرصے سے زیر غور رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی ہائی اوکٹین کی قیمتوں کا تعین کرنے کے لئے آئیل مارکیٹینگ کمپنیوں کو دیا گیا تھا تا ہم پھر اسے واپس لے لیا گیا تھا۔

ہائی اوکٹین کے کاروبار کو بھی ڈی ریگولیٹ کر کے نجی کمپنیوں کو اس میں زیادہ اجازت دینے پر بھی غور ہوگا۔ اس حوالے سے وزارت پٹرولیم نے تجویز مختلف وزارتوں کو بھیج دی ہے اور آئندہ کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اس پرغور ہو گا۔