ہالینڈ (جیوڈیسک) ہالینڈ کی ملکہ بیٹرکس نے بیٹے ولیم الیگزینڈر کو بادشاہت سونپنے کا اعلان کر دیا۔ نیدرلینڈ کی پچھتر سالہ ملکہ بیٹرکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ تخت سے علیحدہ ہو رہی ہیں تا کہ ان کے بیٹے شہزادہ ولیم الیگزینڈر بادشاہ بن سکیں۔
انھوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ باضابطہ طور پر تخت تیس اپریل کو چھوڑ دیں گی۔ ملکہ بیٹرکس 1980 میں ملکہ اس وقت بنی تھیں جب ان کی والدہ تخت سے علیحدہ ہوئی تھیں۔ شہزادہ الیگزینڈر کی عمر 45 برس ہے اور ان کے تین بچے ہیں۔ شہزادہ الیگزینڈر 1890 کے بعد پہلے بادشاہ ہوں گے۔