ماسکو: (جیو ڈیسک) غصہ تو کسی کوکہیں بھی آسکتا ہے ،ایسا ہی کچھ ہالی ووڈ اداکار وِل اسمتھ کے ساتھ ہوا جنہوں نے روس میں ایک ٹی وی کا میڈین کو تھپڑ دے مارا۔ ماسکو میں اپنی آنے والی فلم Men in Black 3 کی تشہیر ی مہم کے دوران وِل اسمتھ اس وقت شدید غصہ میں آگئے جب ریڈکارپٹ پرایک مزاحیہ ٹی وی اداکار ان سے لپٹ گیا اوران کے چہرے پر پیار کر نے کی کوشش کی ۔ اسمتھ نے پہلے تو اسے آرام سے ہٹایا لیکن جب کامیاب نہ ہو پا ئے تو زور سے دھکا دے کر اس کے منہ پر ایک تھپڑ بھی رسید کر دیا ۔اسمتھ کی اس حرکت سے ان کے ساتھ موجود افراد ہکا بکا رہ گئے لیکن وہ اپنی کر کے چلتے بنے ۔