ہالی ووڈ کے جمعہ بازار میں آگئیں نئی فلمیں

Hollywood Films

Hollywood Films

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کے جمعہ بازار میں آگئیں نئی فلمیں۔ ہالی ووڈ کی فلموں کا لگ گیا ہے جمعہ بازار ہارر فلم پیرا نارمل ایکٹوٹی فور۔ سنیماگھروں پر دہشت بکھیرنے آگئی ہے۔ایک ایسا گھر ، جہاں پانچ سال پہلے ایک جوڑا غائب ہوگیا تھا۔ مگر پانچ سال بعد ان کے پڑوسیوں کو گھر میں دکھائی دیتا ہے ایک بچہ اور ایک عورت۔۔شائقین کا انتظار ختم اورخوف سے بھرپور فلم پیرانارمل ایکٹوٹی فور ریلیز ہوگئی۔

ہالی ووڈ کے باکس آفس پر ایک اور فلم آئی ہے منظرعام پر۔۔جس کی کہانی ایک ایسے مصنف کے گرد گھومتی ہے، جس کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے کے بعد ہوجاتی ہے ایک عجیب مشکل۔

جو وہ لکھنا چاہتا ہے لکھ نہیں پاتا ، حقیقت اسے روز یاد دلاتی ہے کہ کتابوں کا اصل مصنف کوئی اور ہے جسے وہ جھٹلا رہا ہے اور اس ہفتے کی سب سے دھماکے دار فلم ہے، دی کلائوڈ ایٹلس فلم کی کہانی زندگی موت کی کشمکمش کے گرد گھومتی ہے۔انسانوں کے اچھے اور برے رویے کیسے ان کے حال اور مستقبل پر کیسے اثرانداز ہوتے ہیں۔ یہی ہے فلم کی کہانی۔