ہالی ووڈ کے نئے اسپائیڈرمین اپنے لباس سے بیزار اور پریشان

Andrew

Andrew

لاس اینجلس : (جیو ڈیسک) ہالی ووڈ فلم امیزنگ اسپائیڈر مین کے نئے ہیرو اینڈریو گرفیلڈ اپنے کاسٹیوم سے بیزار اور پریشان ہیں۔ یوں تو ہالی ووڈ میں اب تک کئی اسپائیڈر مین بنے لیکن جو مشکل نئے اسپائیڈر مین کو ہوئی ویسی کسی کو نہ تھی۔ اینڈریو گرفیلڈ کو جب اپنا کاسٹیوم پہن کر ایکٹنگ کرنا پڑی تو سب سے بڑی مشکل یہ ہوئی کہ انہیں آٹھ آٹھ گھنٹے تک واش روم نہیں جاسکتے تھے۔

فلم امیزنگ اسپائیڈر مین کی کہانی ایک ایسے بچے کے گرد گھومتی ہے جس کے والدین کو بچپن میں اغوا کرلیا گیا اور پھر وہ کبھی لوٹ کر نہ آئے۔ اس حادثے کے بعد بڑے ہوکر یہی لڑکا اپنے والد کے دوست سے مدد مانگنے جاتا ہے تو وہ اسے اسپائیڈر مین بنا دیتے ہیں۔ فلم امیزنگ اسپائیڈر مین تین جولائی کو ریلیز کی جارہی ہے۔