لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ میں جرم کی حقیقی کہانیوں پرفلم بنانے کا رحجان ایک بار پھر زوروں پر ہے، ایکشن سے بھرپور ایسی ہی فلم ڈیڈ مین ڈان مارچ میں ریلیز ہو رہی ہے۔
ڈیڈ مین ڈاؤن نیویارک میں جرائم پیشہ افراد کے گینگ کی کہانی ہے۔فلم میں ایک پیشہ ور قاتل کو دکھایا گیا ہے جسے ایک عورت بلیک میل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔یہ عورت قاتل کو واردات کرتا دیکھ چکی ہے اور اب اسے اپنے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔
فلم میں بلیک میلرخاتون کا کردار نومی رپاش نے کیا ہے جبکہ کولن فیرل قاتل کے روپ میں نظرآتے ہیں۔فلم آٹھ مارچ کو ریلیز ہو گی جبکہ اس کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔