ہانگ کانگ : کنگ فو لیجنڈ بروس لی کی نایاب اشیا کی نیلامی سے سترہ لاکھ ڈالر آمدنی ہوئی۔۔ہانگ کانگ میں ہونے والی اس نیلامی میں بروس لی کی یادگار اشیا رکھی گئی تھیں۔جن میں ان کا فر کوٹ اور ہاتھ سے لکھا خط سمیت تیرہ دیگر اشیا شامل تھیں۔ بروس لی کا کوٹ خریدنے والے لیجنڈ کے مداح کا کہنا ہے کہ لیجنڈ بروس لی کا نام دنیا بھر میں مارشل آرٹ کی پہچان ہے۔وہ بروس کے کام ،فن اور اداکاری کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔بروس لی نے کوٹ فلم گیم آف ڈیتھ میں پہنا تھا۔بدقسمتی سے یہ فلم مکمل نہ ہو سکی ۔ سن انیس سو چھیاسٹھ میں بروس لی کے ہاتھ کا لکھا خط بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا ہے۔ بروس لی نے تین صفحات پر مشتمل خط اپنے دوست کو لکھا تھا۔دیگر اشیا میں بروس لی پسندیدہ کتب اور اسکول کے زمانے کے ممبر شپ کارڈ شامل تھے۔