ہانگ کانگ سپر سکسز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان

Kamran Akmal

Kamran Akmal

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہانگ کانگ سپر سکسز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ کامران اکمل کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سپر سکسز ایونٹ ستائیس اور اٹھائیس اکتوبر کو کولان کرکٹ اسٹیڈیم ہانگ کانگ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے گزشتہ سال فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس بار کامران اکمل کو پاکستان ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں یاسر شاہ، عمر اکمل، اویس ضیا، جنید خان، حماد اعظم اور تنویر احمد شامل ہیں۔ پاکستان پانچ بار یہ ٹائٹل جیت چکا ہے۔