ہاکی چیمپئنز ٹرافی (جیوڈیسک) ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی روز ہی پاکستان کو مایوسی کا منہ دیکھنا پڑا، قومی کھلاڑی آج بیلجیئم کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں شروع ہونے والے ہاکی کے سپر میگا ایونٹ کے افتتاحی روز پہلا مقابلہ پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان ہوا۔ محمد وقاص نے ہالینڈ کے خلاف پہلے ہاف میں قومی ٹیم کو برتری دلائی جس کو جلد ہی ہالینڈ نے برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف میں ڈچ ٹیم نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے پاکستان کے خلاف گول پہ گول کر ڈالے۔
گرین شرٹس کا دفاع کی کمزور نظر نہیں آیا بلکہ گول کرنے کے کئی یقینی مواقع ضائع کئے گئے۔ دوسرے میچ میں جرمنی نے نیوزی لینڈ کو 2 کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے بیلجیئم کو چار دو سے زیر کیا۔ بھارت نے انگلینڈ کے خلاف تین ایک کی کامیابی اپنے نام کی۔
ایونٹ کے دوسرے روز بھی چار میچ شیڈول ہیں۔ پاکستان کا مقابلہ بیلجیئم سے ہو گا۔ قومی کھلاڑی صبح ساڑھے چھ بجے میدان میں اتریں گے۔ انگلینڈ کا جرمنی سے ہالینڈ کا آسٹریلیا سے اور بھارت کا نیوزی لینڈ سے میچ ہو گا۔