پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چوبیس کھلاڑیوں کے لئے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ فارورڈ ریحان بٹ اور گول کیپر سلمان اکبر کو اس فہرست سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ پانچ ماہ کے سینٹرل کانٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی سے تیس نومبر تک ہو گا۔ پچاس ہزار روپے ماہانہ کی اے کیٹگری میں سہیل عباس، وسیم احمد، شکیل عباسی، راشد محمود، فرید احمد، محمد عمران اور محمد وقاص، چالیس ہزار روپے ماہانہ کی بی کیٹگری میں عبدالحسیم خان، محمد رضوان سینیئر اور محمد عرفان، تیس ہزار روپے ماہانہ کی سی کیٹگری میں محمد زبیر ، شفقت رسول، محمد توثیق، سید عمران شاہ، سید کاشف شاہ، محمد رضوان جونیئر، علی شان اور محمد عمر بھٹہ، پندرہ ہزار روپے ماہانہ کی ڈی کٹیگری میں تصور عباس، محمد بلال قادر، محمد سلیمان، محمد عرفان، محمد عمیر اور مظہر عباس شامل ہیں۔