وزیر اعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ہر گروپ کے خلاف بھر پور کارروائی کریں گے۔ پشاور پولیس لائن میں بڈ ھ بیر حملے میں شہید تین اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کاحملہ خیبر ایجنسی آپریشن کا ردعمل ہے دہشت گرد گروپ جہاں بھی ہوں گے۔ ان کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں سات دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے جن میں دودہشت گردکمانڈر بھی شامل ہیں۔