ہلمند: افغان صوبے ہلمند میں سڑک کنارے بم دھماکے میں اٹھارہ شہری ہلاک، جبکہ ارزگان میں طالبان کے خودکش حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد اکیس ہوگئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہلمند صوبے سڑک کنارے نصب بم اس وقت پھٹ گیا جب سویلین گاڑی وہاں سے گزررہی تھی۔ ادھر گزشتہ روز ارزگان صوبے میں طالبان کے سات خودکش حملوں میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت ہلاکتوں کی تعداد اکیس ہوگئی ہے۔ جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ جن کا علاج جاری ہے۔ گزشتہ روزطالبان جنگجوں نیسرکاری اداروں کو حملوں کا نشان بنایا اور فائرنگ کی جس میں جانی نقصان ہوا۔