ہمارا لباس(قسط:3)

Muslim Women Hijab

Muslim Women Hijab

افلا تتفکرون(الانعام: 50) کیا تم غور و فکر نہیں کرتے……۔برقع(نقاب): اصل میں ہوا یوں کہ مدینہ میں یہود و مشرکین کی بہت زیادہ تعداد تھی اور ان میں یہ ایک گھٹیا عادت تھی کہ جب بھی کوئی عورت اپنے گھر سے کسی کام کیلئے نکلتی تو وہ اس کا پیچھا کرتے اور اسکو اپنے جال میں پھانسنے کی کوشش کرتے اور چونکہ مسلمان اور کافر عورتوں کا لباس ایک جیسا تھا تو جب مسلمان عورتیں بھی کفار کے اس شر سے محفوظ نہ رہیں ، اور جب انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں اسکی شکایت کی تو سورہ احزاب کی آیت: 59 (جو پہلی قسط میں ذکر کی تھی)نازل ہوئی۔

جس میں برقع کا حکم ہوا تاکہ کفار مسلمان عورتوں کو تنگ کرنے کی ہمت نہ کر سکیں(اگر ہم آج اپنے معاشرے میں دیکھیں تو کیاہمیں ہمارے نوجوان انہی حرکتوں میں مشغول نظر نہیں آتے جو کفار کیا کرتے تھے یہ سوچے بغیر کہ وہ مسلمان ہیں اور انکی بہن بیٹی کو اگر کوئی اسطرح تنگ کرے تو ان پے کیا بیتے گی اور یہ کہ انکی ان گھٹیا حرکتوں کیوجہ سے کئی ایسی لڑکیاں ہیںجو گھر سے نہ نکلنے کے باعث تعلیم سے محروم رہ جاتی ہیں؟اس بارے میں آپ مرد حضرات ایک بار ضرور سوچیئے گا۔

اللہ ہم سب کو ہدایت دے)تو اگر آج جسم کو عیاں کرنے والے عورتوں کے غیر شرعی لباس کو دیکھا جائے تو یقینا برقع کا استعمال لازم ہو جاتا ہے،اب یہاں غور طلب بات یہ ہے کہ اگر چہ بہت سے گھرانے پاکستان اور مصر میں ایسے ہیں جن میں برقع کا استعمال بغیر کسی اکتاہٹ کے اللہ کا حکم سمجھ کر کیا جاتا ہے لیکن یہ بات پاکستان میں شاید آپکے مشاھدے میں آئی ہولیکن میںنے تو مصر میں دیکھا ہے کہ چونکہ یہاں برقع پہننا یا نقاب کرنے کا عام رواج نہیں لیکن جب بھی کسی عورت کو بھیک مانگتے دیکھا(اللہ سب کو اس محتاجی سے مستغنی کر دے) یا کوئی چھوٹی موٹی چیز جو ایک مجبوری کی حالت میں بس سٹاپ وغیرہ پر بیچی جاتی ہے تو اسے برقع میں ہی دیکھا۔

اب آپ اوپر پردے والی آیت کا شان نزول بھی دیکھیں او ر میری اس مثال کو بھی دیکھیں تو آپکو ایک بات تو یقینا سمجھ آجائے گی کہ اللہ رب العزت نے عورت کی عزت کیلئے ہی اسے پردے کا حکم دیا ہے ، میرا یہ پیغام ساری مسلمان عورتوں سے ہے۔

Syrian Clothes

Syrian Clothes

ایک اور چیز جو میں نے پاکستانی اور مصری لباس کے حوالے سے نوٹ کی ہے کہ سوائے عربی جبہ اور قمیص کے پاکستانی اور مصری لباس میں کوئی اتنا زیادہ فرق نہیں، اور فرق ہے تو بس اتنا کہ عربی جبہ پاؤں تک لمبا اور اسکے نچلے پلوآپس میں سلے ہوتے ہیں۔

قمیص کے نچلے پلو ان سلے اور گھٹنوں تک یا ان سے کچھ زیادہ یا کم لمبے ہوتے ہے، لیکن میں نے ایک اور فرق بھی دیکھا ہے اسکے باوجود کہ لباس کا تعلق تو دین کے ساتھ نہیں ہے البتہ اسکا شرعی ہونا ضروری ہے تو فرق یہ ہے کہ مصر میں کسی نے اگر پینٹ شرٹ پہنی ہے تو وہ جبہ پہننے والے کونفرت یا حقارت سے نہیں دیکھتا یا ملتا۔

اسی طرح جبہ پہننے والا پینٹ شرٹ پہننے والے کو دیکھ کر پیشانی پر شکن نہیںلاتا ،ایک دوسرے سے بے تکلفی سے ملتے بھی ہیں اور اسی طرح ایک دوسرے کے ساتھ اور پیچھے نماز بھی پڑھتے ہیں اگرچہ متشددیں کا اثر مصر میں انقلاب کے بعد ظاہر ہونا شروع ہوگیا ہے لیکن بہت ہی کم، تو اگر اس چیز کا ہم پاکستان میں موازنہ کریں تو سننے والے کے ہوش اڑ جاتے ہیں کہ جو صرف پینٹ شرٹ پہننے والا ہے وہ سادہ لباس والے کو بڑی حقارت سے دیکھتا ہے اور جو سادہ لباس والا ہے وہ پینٹ شرٹ والے کو نفرت بھری نگا ہ سے دیکھتا ہے، اور ایک دوسرے سے بات کرنے سے کتراتے ہیں ، تو اس بات کا فیصلہ میں آپ پے چھوڑتا ہوں کہ کیا والدین نے یہ بات سکھائی۔

کیا ہمارے واعظ و نصیحت کرنے والوں نے یہ سبق دیا ، کیا کسی نے دین کے نام پر ایسا فتوی دیا ہے، اگر ایسا نہیں تو پھریہ نفرتوں کی آگ کہاں سے بھڑک اٹھی ہے؟ یہ فیصلہ آپکو کرنا ہے، جبکہ دین نے تو لباس میں آزادی دی ہے سوائے اسکے کہ لباس شعی ہو۔

Islamic Clothes Women

Islamic Clothes Women

میری اس کوشش کا مقصد آپکو غور و فکر کی دعوت دینا ہے تاکہ آپ لوگوں کی باتوں میں آ کر اسلام سے بیزار نہ ہوں بلکہ خود بھی کچھ سوچیں۔ یہ میرا خیال ہے اور آپکی آراء کا مجھے انتظار رہے گا…..

تحریر : کاشف محمود الازھری
kmmurtzai@yahoo.com