ہمارا پرچم یہ پیارا پرچم ، یہ پرچموں میں عظیم پرچم

Youm e Azadi

Youm e Azadi

پاکستان (جیوڈیسک) 14 اگست کا آغاز نماز فجر کے ساتھ خصوصی دعاں سے ہوا جس کے بعد دارالحکومت اسلام آباد میں 31 ،لاہور،کراچی، پشاور،کوئٹہ، گلگت بلتستان میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا ۔اسلام آباد میں یوم آزادی کے موقع پر سپورٹس کمپلیکس میں 31 توپوں کی سلامی سے دن کا آغازہوا۔یوم آزادی کے موقع پر لاہورکے فورٹریس اسٹیڈیم میں پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔ پشاور کے جناح پارک میں پاک فوج کی جانب سے21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔یوم آزادی کے موقع پر کوئٹہ کینٹ کیپولو گراونڈ میں پاک فوج کی جانب سے توپوں کی سلامی دی گئی۔

وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی ملکی سلامتی اور استحکام کی دعائیں بھی مانگی گئیں۔جشن آزادی کے سلسلے میں ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔اس سے قبل رات بھر ملک کی اہم عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ۔