نواز شریف نے آج مسلم لیگ ن کے کارکنان کے ہمراہ جاتی عمرہ رائیونڈ میں نماز عید الا لضحی ادا کی ملک کی سلامتی اور ملالہ یوسف زئی کی صحتیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
نماز عید ادا کرنے کے بعد کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئینواز شریف نے کہا کہ پاکستان خدا کی خاص نعمت ہیاور ہماری قوم ایک عظیم قوم ہے،ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر قائد اعظم کے ویثرن کی روشنی میں آگے بڑھنا ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن قوم کی راہنمائی کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی بلندیوں پر لے جانے کا عظم رکھتی ہیاور انشا اللہ اس مقصد کے حصول میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دیں گے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عظیم تر ملک بنانے کے لئے ہمیں اپنی ذات کی نفی کرنا ہو گی اور ایثار اور قربانی کے جذبے کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر پاکستان کو دوبارہ امن اور آشتی کا گہوارہ بنانا ہے،نواز شریف نے کارکنوں سے کہا کہ پاکستان کو ایک جدید ،خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانا میرا دیرینہ خواب ہیجس کی تعبیر کا وقت اب زیادہ دور نہیں انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیاں مناتے وقت ہمیں اپنیغریب اور مستحق بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنا اور اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہے۔