ہمارے فرسودہ نظام میں محسن علی جیسے قابل اور ذہین طالب علم امید کی کرن ہیں، وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف
Posted on August 19, 2012 By Geo Urdu گجرات
لاہور (جی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بی اے کے امتحانات میں اول پوزیشن حاصل کرنے والا طالبعلم محمد محسن علی پوری قوم کا ہیرو ہے اور اس نے انتہائی کم وسائل کے باوجود عزم، حوصلے اور محنت کے ساتھ جو مقام حاصل کیا ہے وہ ثابت کرتاہے کہ ہمارے با صلاحیت نوجوان تاریخ کا دھارا بدلنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں ۔ ہمارے فرسودہ نظام میں محسن علی جیسے قابل اور ذہین طالب علم امید کی کرن ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ان خیالات کا ا ظہار آج حافظ آباد میں محسن علی کے گائوں میاں رحیماںمیں اس کی رہائشگاہ پر اس کے اہلخانہ ، معززین اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعلی پنجاب نے محسن علی کے والدین کو ان کے بیٹے کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کے بیٹے نے پوی قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے محسن علی اور اس کے والدین کوآشیانہ ہائوسنگ سکیم میں دیے جانے والے گھر کا الاٹمنٹ لیٹر اور چابیاں دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب محسن علی جیسے کم وسیلہ اور باصلاحیت نوجوانوں پر اپنے تمام وسائل نچھاور کررہی ہے اور ہمارا اثاثہ اور مستقبل محسن علی جیسے ذہین اور محنتی طالبعلم ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ محسن علی جیسے طالبعلموں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے ہی قائد اور اقبال کا پاکستان تعمیر کیا جاسکتاہے، ایسا پاکستان جس میں سماجی و معاشی انصاف اور تعلیم کا معیار یکساں ہو جبکہ غریب کے بچے کو بھی آگے بڑھنے کے مساوی مواقع میسر ہوں ۔
انہوں نے کہاکہ تعلیم صرف بڑے افسروں ،امیروں، جاگیرداروں اور سرمایہ کاروں کے بچوں کا حق نہیں بلکہ سماجی انصاف کا تقاضا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے بالخصوص کم وسیلہ بچوں کو یکساں تعلیمی سہولیات فراہم کی
جائیں اور الحمدللہ پنجاب حکومت ایسے تعلیمی نظام کیلئے بھرپور کوشاں ہے۔ نامساعد حالات کے باوجود پنجاب یونیورسٹی میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے محسن علی جیسے طالب علموں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے ہی سماجی انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر محسن علی کے والدین کو بیٹے کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے حکومت پنجاب کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے محسن علی اور اُسکے والدین کو آشیانہ ہائوسنگ سکیم میں گھر کا الاٹمنٹ لیٹر اور چابیاں دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اس جیسے وسائل کی کمی کا شکار باصلاحیت نوجوانوں پر اپنے تمام وسائل نچھاور کررہی ہے کیونکہ ہمارا اصل اثاثہ اور مستقبل ایسے ہی بچے ہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وسائل کی کمی پہاڑ کی طرح محسن جیسے لاکھوں نوجوانوں کی راہ میں حائل ہے تاہم حکومت پنجاب اس مشکل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈز سے 35ہزار طلبا اور طالبات کو تعلیمی وظائف دے رہی ہے اور پوزیشن ہولڈرز کو مری کی سیر ،گارڈ آف آنرز کے علاوہ بیرون ملک مطالعاتی دوروں پر بھجوا رہی ہے ۔ پنجاب حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے 4 ہزار سے زائد ہائی سکول میں کمپیوٹر لیب اور ایک لاکھ 25ہزار طلبا اور طالبات کو میرٹ پر لیپ ٹاپ فراہم کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محسن علی جیسے نوجوانوں کا تعلیمی سہولیات سے محروم رہنا لمحہ فکریہ بھی ہے۔
محسن علی نے محنت اور والدین کی دعائوں کے طفیل سخت حالات میں بھی ایک بے مثال کامیابی حاصل کی ہے اور وہ اُس کے والدین کو مبارکباد دینے اور اُنکی عظمت کو سلام کرنے کیلئے اس دور دراز گائوں میں آئے ہیں ۔ انہوں نے محسن علی کو اُس کی شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُسکے گائوں میاں رحیماں کو ماڈل ویلیج بنانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ گائوں میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی
وزیراعلیٰ پنجاب نے ان خیالات کا ا ظہار آج حافظ آباد میں محسن علی کے گائوں میاں رحیماںمیں اس کی رہائشگاہ پر اس کے اہلخانہ ، معززین اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعلی پنجاب نے محسن علی کے والدین کو ان کے بیٹے کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کے بیٹے نے پوی قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے ۔
وزیراعلیٰ نے محسن علی اور اس کے والدین کوآشیانہ ہائوسنگ سکیم میں دیے جانے والے گھر کا الاٹمنٹ لیٹر اور چابیاں دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب محسن علی جیسے کم وسیلہ اور باصلاحیت نوجوانوں پر اپنے تمام وسائل نچھاور کررہی ہے اور ہمارا اثاثہ اور مستقبل محسن علی جیسے ذہین اور محنتی طالبعلم ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ محسن علی جیسے طالبعلموں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے ہی قائد اور اقبال کا پاکستان تعمیر کیا جاسکتاہے، ایسا پاکستان جس میں سماجی و معاشی انصاف اور تعلیم کا معیار یکساں ہو جبکہ غریب کے بچے کو بھی آگے بڑھنے کے مساوی مواقع میسر ہوں ۔