تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے پیچھے خفیہ ہاتھ صرف اللہ تعالی کا ہے ، وہ ایک ہی بال پر صدر زرداری اور نواز شریف کی وکٹیں لے کر انہیں پولین لوٹادیں گے اور ان سے کڑا احتساب کیا جائے گا۔ پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف مچھروں کا مقابلہ نہیں کر سکتے تو ہمارا مقابلہ کیسے کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر تمام لوٹی ہوئی رقم واپس ملک میں لائے گی اور عوام کو معاشی انصاف فراہم کیا جائے گا۔ عمران خان نے جلسہ میں سکھ ، مسیح اور ہندوبرادری کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ہر پاکستانی کی جماعت ہے انہوں نے افتخار جھگڑا کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارک باد بھی دی۔