وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہمیشہ جمہوری حکومت پر کرپشن کے الزام لگائے گئے۔ لندن میں برطانیہ پاکستان ایوان صنعت وتجارت کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ برطانوی نژاد پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں پل کا کردارادا کررہے ہیں پاکستان میں اقتصادی اورتجارتی مرکز بننے کی بھرپورصلاحیت موجود ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے مارشل لا لگنے کی وجہ سے ملک دس سال پیچھے چلا جاتا ہے۔ وزیراعظم نیبرطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے منصوبے اوردیگرسہولتوں کے لئے ایک ملین پانڈ کی منظوری بھی دی۔ منصوبے کی نگرانی وزیراعظم خود کریں گے۔