ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہ کرنا شہدا کے خون سے رو گردانی کے مترادف ہوگا جس پر تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے مردان ہاؤس پر آنے والے نو منتخب عہدیداران کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام مسائل باہمی اتحاد و اتفاق میں پنہاں ہے عوامی نیشنل پارٹی ہی تمام مظلوم قومیتوں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے۔ ہمیں موجودہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگاامن و آشتی کے پیغام کو پھیلانا ہوگاعوامی مسائل کے حل کو اپنی اولین ترجیح بنانا ہو گا۔