امریکہ : (جیو ڈییسک) امریکی صدربراک اوباما کہتے ہیں یورپ کے معاشی مسائل ملکی معیشت پر منفی اثرڈال رہے ہیں۔ منی سو ٹا میں امریکی صدر براک اوباما نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ امریکی عوام کو مطلوبہ روزگار دینے کے لئے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ وہ عوام کے لئے بہتر معیشت اور روزگار مہیا کریں۔
انہوں نے امریکہ میں بہتر روزگار کی فراہمی میں یورپ کے معاشی بحران کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپ کے معاشی مسائل امریکی معیشت پر خراب اثرات ڈالنے کا بنیادی سبب ہیں۔انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ وہ بہتر روزگار مہیا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی معیشت آج کل شدید بحران میں مبتلا ہے جبکہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں ریپبلیکن اوباما کے اس وعدے کی تکمیل نہ ہونے کو ایشو بنائے ہوئے ہے۔یاد رہے کہ امریکہ میں امسال اپریل میں انچاس ہزار جبکہ مئی میں انہتر ہزار ملازمتوں کی گنجائش پیدا کی گئی ہے جو اوباما کے وعدے کی سراسر نفی ہے۔